Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران کی گرفتاری کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

زشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 48 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا تھا
شائع 07 اگست 2023 11:17am
پی ایس ایکس، کراچی۔ فوٹو — فائل
پی ایس ایکس، کراچی۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان استاک ایکسچینچ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گزشتہ ہفتے توشہ خانہ فوجداری کیس میں زمان پارک لاہور سے گرفتار ہوئے تھے، جنہیں اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس 420 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 05 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چینی کی قیمت 8 روپے بڑھ گئی

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 48 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

رواں ماہ پی ایس ایکس 100 انڈیکس دوسری بار 49 ہزار کی حد بحال کرچکا ہے، اس سے قبل 100 انڈیکس 6 برس بعد 49 ہزار کراس کرکے واپس نیچے آگیا تھا۔

PSX

karachi

pakistan stock exchange

100 index

Imran Khan Arrested August 5