Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

استعفیٰ دینے والا ٹرک ڈرائیور تیسرے روز کروڑ پتی بن گیا

پال بیشا اس رقم کو سیروتفریح پر خرچ کریں گے
شائع 07 اگست 2023 12:55pm
تصویر: ایمازون
تصویر: ایمازون

دو دہائیوں سے زائد عرصے تک ٹرک انڈسٹری سے وابستہ رہنے والا امریکی شہری مستعفی ہونے کے صرف تین دن بعد کروڑ پتی بن گیا۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس کے علاقے ویسٹ بوئلسٹن سے تعلق رکھنے والےپال بیشا نے 10 لاکھ ڈالر(28 کروڑ 35 لاکھ 33 ہزار پاکستانی روپے) کی لاٹری جیتی۔

پال بیشا نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے20 سال نوکری کے بعد استعفیٰ دیا اورصرف تین دن بعد اپنے علاقے سے لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا جس میں ان کا 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔

مزید پڑھیں چندہ کرکے لاٹری کا ٹکٹ لینے والی خاکروب خواتین راتوں رات کروڑ پتی بن گئیں

مالامال ہونے والے خوش قسمت درائیور کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا تین چیزیں وہ زندگی میں کبھی نہیں دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں آسمانی بجلی نے خاتون کو مالا مال کردیا

ایک پیٹریئٹس کی سپر باؤل میں فتح، گالف میں ’ہول اِن ون‘ اور تیسرا لاٹری جیتنا اوراب انہوں نے تینوں چیزیں کر لی ہیں۔

مزید پڑھیں شہری انجانے میں لاٹری جیت کر کروڑ پتی بن گیا

انہوں نے بتایا کہ وہ یہ رقم گھومنے پھرنے پر خرچ کریں گے۔

Women

entertainment

Lottery