Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑکے سے ناراض لڑکی 80 فٹ اونچے کھمبے پر چڑھ گئی، وہ بھی منانے جا پہنچا

لڑکی کے کھمبے پر چڑھنے سے پہلے لڑکے لڑائی ہوئی تھی
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 03:13pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

بھارت میں ایک لڑکی اپنے بوائے فرینڈ سے ناراض ہوکر ہائی ٹینشن پاور لائن کے 80 فٹ اونچے ٹاور پر چڑھ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ چھتیس گڑھ کے گوریلا پیندرا مارواہی ضلع میں پیش آیا۔

جب لڑکے نے دیکھا کہ لڑکی کھمبے پر چڑھ گئی ہے، تواس نے بھی پیروی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ایک اور پاکستانی لڑکی ’بھارت کی بہو‘ بن گئی

مقامی لوگوں نے دونوں کو بلند کھمبے پر دیکھا، تو فوری طور پر پولیس کواطلاع کرنے کے ساتھ ہی ان کے گھر والوں کو بھی خبر پہنچائی۔

پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر لوگوں کا ہجوم ٹاور کے گرد جمع تھا۔

مزید پڑھیں: چندہ کرکے لاٹری کا ٹکٹ لینے والی خاکروب خواتین راتوں رات کروڑ پتی بن گئیں

پولیس اہلکاروں نے کافی دیرتک جوڑے سے بات چیت کی اور آخرکار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد پولیس کو کامیابی مل گئی۔

اس دوران ہجوم میں موجود ایک شخص نے پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کے کھمبے پر چڑھنے سے پہلےاس کی لڑکےسے لڑائی ہوئی تھی۔

india

Boyfriend

Mobile Tower