Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش، باغ میں لینڈ سلائیڈنگ

انتظامیہ کی نالوں کے قریب رہائشی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 09:09am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

بَھلوال، ہری پور اور باغ آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ باغ میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث لنک روڈ بند جب کہ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔

انتظامیہ نے نالوں کے قریب رہائشی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

اس کے علاوہ چترال کے دروش گول نالے میں طغیانی سے گھروں اور سرکاری عمارتوں میں پانی داخل ہوگیا ہے جب کہ پلندری اور گردونواح میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگٸی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں دیر، سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، ڈی آئی خان میں پارا 41 ڈگری تک پہنچ گیا۔

بارش کے اعداد و شمار سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز مالم جبہ میں 19، بالاکوٹ میں 5 ملی میٹر اور تخت بھائی میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

azad kashmir

land sliding

Rain in Pakistan