سابق صدر آصف زرداری کے پیر سید اعجازشاہ کے انکشافات
سابق صدر کے پیر سید اعجازشاہ نے انکشافات کیے کہ ان کی ملاقات آصف علی زرداری سے ملاقات کیسے اور کب ہوئی، جو مسلسل پانچ سال ایوان صدر میں رہے۔
آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں پیر سید اعجازشاہ نے کہا کہ میرے باس (آصف زرداری) پسند نہیں کرتے تھے کہ میں میڈیا پر آؤں میرا خیال ہے کہ میں پہلی بار میڈیا پر آیا ہوں، میرا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں میں پیر تھوڑی ہو، فقیرآدمی ہوں، ابھی وہ ہی سادہ لباس پہنا ہوا ہے، ہر سال صرف ایک لباس میں آصف علی ذرداری سے لیتا تھا۔
میزبان نے سوال کیا کہ آپ کا آصف علی زرداری کے ساتھ تعلق کیسے قائم ہوا تو جواب میں اعجاز شاہ نے کہا کہ میں تو فقیر ہوں میرا چھوٹا سا دربار ہے، مجھے میرے خواب میں میرے ہی پیر صاحب کی جانب سے مجھے حکم ہوا کہ ایک آدمی سندھ سے آیا ہے، اس سے رابطہ کرو، وہ مصیبت میں ہے۔ آصف علی ذرداری پر جب فرد جرم عائد ہوئی، تو مجھے معلوم ہوا تو میں اٹک قلعہ گیا جہاں وہ قید تھے۔
انہوں نے بتایا کہ میں اٹک قلعے میں داخل ہوا، صبح کا وقت تھا بس میں اندر داخل ہوگیا، یہ تو راز کی بات ہے۔ ایک بجے پولیس آئی، تو پوچھا کہ کوئی مہمان آرہا ہے، تو انہوں نے کہا کہ آرہا ہے۔ جیسے مزید آگے بڑھا اندر داخل ہوا اور دروازہ کھولا، تو اندر صدر صاحب موجود تھے سلام کیا، تو مسکرائے پھر پریشان ہوگئے۔
پیر سید اعجازشاہ نے کہا کہ میں جاکر بیٹھا گیا سماعت ہورہی تھی وہاں، آٹھ ، نو آدمی تھے، آصف علی زرداری نے اپنے ہمراہ ایک آدمی سے میرے بارے میں پوچھا کہ یہ کون ہے اور کیسے آیا ہے۔ میں چند لائنیں لکھیں کردیں۔ لکھا تھا کہ ، ”میں آیاہوں فقیر آدمی ہوں آپ کامعاملہ میرے سپرد کیا جارہا ہے اور آپ بھی دعا کریں دیکھنا آپ بھی کہ کیا نتائج نکلتے ہیں“۔
اعجاز شاہ نے مزید بتایا کہ ایک ماہ بعد میں پنڈی میں احتساب عدالت گیا، وہاں ملاقات ہوئی، آصف علی زرداری نے ایک آدمی سے کہا کہ انہیں آپ جانے کا کرایہ دیں، میں نے کہا کہ سر میں کرایہ نہیں لوں گا جب تک آپ کا معاملہ حل نہیں ہوتا۔ جب ان کے ساتھ معاہدہ لکھا تو میں نے کہا کہ آپ یہ معاملہ یہاں سے نہیں مدینہ سے حل ہوگا۔ اس کے بعد میں مدینے گیا، وہاں ان کے لیے دعا کی۔
سابق صدر کے پیر سید اعجازشاہ نے کہا کہ جب ایوان صدر میں پہلی افطاری تھی تو صحافی حامد میر نے مجھ سے پوچھا کہ چاچا اگلی افطاری بھی ہوگی کہ نہیں، میں نے کہا کہ میں بیٹھا ہوں۔
مزید کہا کہ آصف علی زرداری کی صدارت کا دور ختم ہوا تو اس وقت سے اب تک میں اس جانب ہی نہیں گیا۔ کچھ لوگ ہیں جو اس طرح جھوٹی افواہیں پھیلاتے ہیں۔
پیرسید اعجازشاہ نے حال میں گرفتار ہونے والے چئیرمین پی ٹی آئی کے بارے میں کہا کہ جب میں مدینہ پہنچا میں نے کہا کہ اس کی فائلیں کھل گئیں ہیں یہ جارہا ہے، میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو میسج بھیجا کہ یہ حکومت چلی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.