Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کیخلاف واٹس ایپ کمنٹ پر مسلمان زیرعتاب آگئے

گروپ ایڈمن گرفتار، پولیس کو شکایت ٹوئٹر کے ذریعے موصول ہوئی تھی
شائع 06 اگست 2023 09:15pm
ریاست اُتر پردیش کے موجودہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ - تصویر: روئٹرز/ فائل
ریاست اُتر پردیش کے موجودہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ - تصویر: روئٹرز/ فائل

بھارتی ریاست اُتر پردیش کے موجودہ وزیر اعلیٰ، حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف کمنٹ کرنے پر واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ایک شخص جو واٹس ایپ گروپ چلاتا تھا، اس کا وزیر اعلیٰ کے خلاف ”تضحیک آمیز“ کمنٹ سوشل میڈیا پر منظرعام آیا، جس کے بعد اسے گرفتار لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’جھوٹ بولے کوا کاٹے‘ رہنما عام آدمی پارٹی پرحملے کے بعد بی جے پی کا طنزیہ ٹویٹ

کوتوالی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اجے کمار سیٹھ نے کہا کہ ریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ایک تبصرہ 4 اگست کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت صحاب الدین انصاری کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ کمنٹ پوسٹ کرنے والے شخص کی شناخت مسلم انصاری کے نام سے ہوئی ہے، جو ابھی تک فرار ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں ہندو انتہا پسندی بے نقاب کرنیوالی الجزیرہ ٹی وی ڈاکومنٹری پر پابندی

اجے کمار سیٹھ نے کہا کہ پولیس کو شکایت 4 اگست کو ٹوئٹر کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔ توہین آمیز کمنٹ کا اسکرین شاٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔

شکایت کی بنیاد پر صحاب الدین انصاری اور مسلم انصاری کے خلاف آئی پی سی، آئی ٹی ایکٹ اور فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی مسلمانوں کو زندہ رہنے کیلئے کیاکچھ چھوڑنا پڑرہا ہے

پولیس کے مطابق واٹس ایپ گروپ کا نام ’نگر پالیکا پریشد بھدوہی‘ ہے، اس کارپوریٹروں اور دیگر لوگ بھی موجود تھے، جبکہ اس کا مقصد عام لوگوں کو درپیش مسائل کو دور کرنا تھا۔ یہ کارپوریٹروں کا سرکاری واٹس ایپ گروپ نہیں ہے۔

WhatsApp

BJP

Yogi Adityanath