Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ایسی کوئی پالیسی اختیار نہیں کی جس سے میڈیا پر قدغن لگے، وزیراطلاعات

سی سی آئی اجلاس میں موجود تمام جماعتوں نے مردم شماری کے نتائج منظور کئے، مریم اورنگزیب
شائع 06 اگست 2023 05:52pm

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی پالیسی اختیار نہیں کی جس سے میڈیا پر قدغن لگے، ہم نے تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کیا، مشرف کا کالا قانوں نہیں چاہتے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہاں آنے کا مقصد صحافیوں سے ملنا تھا، کے پی سی کی اپنی ایک اہمیت ہے، جس نے ہمیشہ اظہار رائے کی آزادی کا موقع دیا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ 2002 میں ایک ڈکٹیٹرنے پیمرا کا کالا قانون بنایا، مشرف کا کالا قانوں نہیں چاہتے، ہم نے تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کیا، ایسی کوئی پالیسی اختیار نہیں کی جس سے میڈیا پر قدغن لگے، ایسی قانون سازی نہیں کریں گے جس پر صحافیوں کواعتراض ہو۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواب شاہ میں افسوس ناک واقعہ ہوا ہے، حادثے پر دکھ ہوا ہے، حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتی ہوں، متاثرہ علاقے میں ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا، خواجہ سعد نے ٹرین حادثے کی تفصیلات سامنے رکھی ہیں، اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے، حادثے کی وجہ سے سیاسی بات نہیں کروں گی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں تمام سیاسی جماعتیں موجود تھیں، تمام جماعتوں نے مردم شماری کے نتائج منظور کئے ہیں۔

maryum aurangzeb