Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 60 سالہ شخص کی ٹکڑوں میں لاش برآمد، بیوی پر قتل کا شبہ

بیوی نےبیٹیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا یا کروایا، تحقیقات جاری ہیں، پولیس
اپ ڈیٹ 06 اگست 2023 06:19pm

لیاری کلا کوٹ میں واقع گھر سے 60 سالہ ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کے ٹکڑوں الگ الگ ٹب میں ڈالے گئے تھے۔

کراچی کے علاقے لیاری کلا کوٹ میں قتل کی لرزہ خیز دل دہلا دینے والی واردات ہوئی ہے، جہاں 60 سالہ ضعیف العمر شخص کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے مخلتف ٹبوں میں تقسیم کردیئے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 60 سال ہے، اور لاش دو دن پرانی ہے، جب کہ لاش کے ٹکڑوں کو الگ الگ ٹب میں ڈالا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ مقتول اسلم کے ساتھ اس کی دوسری بیوی اور 3 بیٹیاں مقیم تھیں، تاہم ملزمان واردات کے بعد گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے، بیوی نے بیٹیوں کے ساتھ مل کر اسلم کا قتل کیا یا کروایا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم دوسری بیوی کے بھائی فیصل کو حراست میں لے لیا ہے۔

Murder

Target Killing

Karachi Police

edhi