Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹک میں اڈیالہ سے زیادہ گرمی، بارش کا بھی کوئی امکان نہیں

عمران خان اس وقت اٹک جیل میں موجود ہیں اور انہیں دوسری جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
شائع 06 اگست 2023 01:29pm

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ روز لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے عام قیدیوں کی طرح ”سی کلاس“ بیرک میں رات گزاری، کیونکہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ”اے“ اور ”بی“ کیٹیگری کے بیرکس ہی موجود نہیں۔

ویسے تو عمران خان کو گرفتاری کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل لے جایا جانا تھا، لیکن حکام نے آخری وقت میں انہیں اٹک جیل میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اب امکان ہے کہ انہیں کسی ایسی جیل میں منتقل کیا جائے گا جہاں ”اے“ اور ”بی“ کلاس بیرکس ہوں۔

ممکنہ طور اس حوالے سے سیاسی قیدیوں کیلئے دو جیلیں زیر غور رہی ہیں، ایک تو اڈیالہ، دوسری لاہور کی کوٹ لکھپت جیل۔

لیکن دونوں کا حال بھی اس موسم میں کوئی اچھا نہیں ہے۔

اس وقت اٹک میں موسمی درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو سی کلاس بیرک کو تندور میں تبدیل کردیتا ہے۔

اسی طرح اڈیالہ میں بھی درجہ حرارت 33 ڈگری سینیٹی گریڈ ہے، جہاں ممکنہ طور پر بی کلاس کا پنکھا کچھ راحت فراہم کرسکتا ہے۔

لیکن عمران خان کو کوٹ لکھپت منتقل کیا گیا تو ان کیلئے مشکل ہوگی، کیونکہ وہاں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے، جو شاید پنکھے کی ہوا کو بھی گرم کردے۔

کوٹ لکھپت میں شام تک ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے بعد گرمی میں کچھ کمی متوقع ہے۔

adiala jail

imran khan arrested

Imran Khan Arrested August 5

District Jail Attock