Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں یومیہ ساڑھے 15 ہزار بچوں کی پیدائش

چھ سالوں میں ملکی آبادی میں 3 کروڑ 38 لاکھ نفوس کا اضافہ
شائع 06 اگست 2023 01:08pm
علامتی تصویر: ہیرالڈ
علامتی تصویر: ہیرالڈ

ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کے ساتھ پاکستان کی آبادی سے متعلق اعداد و شمار بھی جاری کردیے ہیں، جن کے مطابق ملک کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اعدادوشمار کا تجزیہ کیا جائے تو 2017 میں ملک کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار تھی جو 2023 میں 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار تک جا پہنچی۔

ان چھ سالوں (2017 سے 2023) کے درمیان ملکی آبادی میں 3 کروڑ 38 لاکھ نفوس کا اضافہ ہوا۔

حساب لگایا جائے تو چھ برس میں 2190 دن بنتے ہیں، اور اگر 3 کروڑ 38 لاکھ کو 2190 سے تقسیم کیا جائے تو روزانہ پیدا ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہزار 438 بنتی ہے۔

یعنی پاکستان میں گزشتہ چھ سالوں میں یومیہ ساڑھے 15 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ترجمان پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق؛

  • سندھ کی آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار ہے۔
  • بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار ہے۔
  • اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 60 ہزار ہے۔
  • پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 90 ہزار ہے۔
  • خیبرپختونخوا کی آبادی 4 کروڑ سے زائد ہے۔
  • ملکی آبادی میں سالانہ اضافہ 2.55 فیصد اضافہ رہا۔

Census 2023

DIGITAL CENSUS 2023

Children born in Pakistan