Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

پی ٹی آئی چئیرمین کی گرفتاری پر شوبز سیلیبریٹیز برہم

مشی خان آبدیدہ ہوگئیں
اپ ڈیٹ 06 اگست 2023 03:16pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پاکستان کی شوبز سیلیبریٹیز کی جانب سے شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز تحریکِ انصاف کے چئیرمین کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خیر خواہ برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

اداکارہ مشی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ کافی افسردہ دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکار اور گیم شو ہوسٹ شہریار منور نے سوشل میڈیا پرعدالت کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا اورمایوسی کا اظہار کیا ہے۔

شو بز اسٹار اسامہ خان نے ماضی کی تلخ یادوں کو تازہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک دلچسپ مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹک جیل کا عملہ تبدیل، قید میں پہلی رات کے بعد عمران کا جوس سے ناشتا

اداکارہ ارمینہ خان نے بھی عمران خان کو ثابت قدم رہنے پر زور دیتے ہوئے ہمت دلائی ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

Reaction

lifestyle

showbiz celebrities

imran khan arrested