Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران کو سزا سنانے والے جج انگلینڈ روانہ، پی ٹی آئی ’استقبال‘ کیلئے تیار

جج ہمایوں دلاور کی جوڈیشل ٹریننگ کے لیے لندن گئے ہیں۔
شائع 06 اگست 2023 12:35pm
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور برطانیہ چلے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جوڈیشل ٹریننگ کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ہمایوں دلاور کی جوڈیشل ٹریننگ کے لیے نامزدگی کی ہے جو 13 اگست تک لندن میں ٹریننگ میں شریک ہوں گے۔

14ویں عدالتی ٹریننگ یونیورسٹی آف ہَل میں 5 اگست سے 13 اگست تک ہوگی، ٹریننگ کا تمام خرچہ کامن ویلتھ سیکرٹریٹ لندن کی جانب سے اٹھایا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے حامی جج ہمایوں کی لندن آمد پر ان کے ’استقبال‘ کیلئے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے جج ہمایوں دلاور کی لندن میں “ قانون کی حکمرانی“ کے موضوع پر ٹریننگ میں شرکت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’ صدی کا لطیفہ!! جج ہمایوں دلاور ایڈیشنل اینڈ سیشن جج (جنہوں نے کل عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی) کو انعام کے طور پر جج سید فیضان حیدر کی جگہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی ٹریننگ کے لیے برطانیہ بھیجا جا رہا ہے۔’

انہوں نے لکھا، ’جج دلاور ہمایوں کے لیے قانون کی حکمرانی کی تربیت!!! کیا اس سے زیادہ مضحکہ خیز کوئی بات ہو سکتی ہے؟ کامن ویلتھ سیکرٹریٹ، لندن ان کے تمام اخراجات اٹھا رہا ہے۔ انہیں شمالی کوریا بھیجا جائے تاکہ انہیں یہ سکھایا جائے کہ جعلی سزائیں کیسے دی جائیں‘۔

imran khan arrested

judge humayun dilawar

Imran Khan Arrested August 5