Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

کھانوں میں استعمال ہونے والی اس چیز سے اب صفائی بھی ممکن

یہ ایک بہترین کلینر ہے جو باقی کلینرز کی طرح تیز خوشبو نہیں چھوڑتا۔
اپ ڈیٹ 06 اگست 2023 03:14pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

گھروں کے کچن میں پایا جانے والا بیکنگ سوڈا جسے سوڈیم بائکاربونیٹ بھی کہا جاتا ہے ایک عام جز ہے جو کھانا پکانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

تاہم سستا اور کم نقصاندہ ہونے کی وجہ سے یہ کھانا پکانے کے علاوہ اور بھی بہت سے کاموں میں استعمال ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کچن میں موجود وہ 9 خطرناک چیزیں جن سے آپ لاعلم ہیں

یہ ایک بہترین کلینر ہے جو باقی کلینرز کی طرح تیز خوشبو نہیں چھوڑتا۔

بیکنگ سوڈا سے ان چیزوں کو با آسانی صاف کیا جاسکتا ہے۔

مائکروویو

مائکروویو کو صاف کرنا کسی مشکل سے کم نہیں ہے، لیکن بیکنگ سوڈا اسے فوری طور پر چمکا سکتا ہے۔ گیلے اسپنج پر بیکنگ سوڈا چھڑکیں اور مائکروویو کی اندرونی سطحوں کو صاف کریں۔ اس کے بعد اسے دوبارہ کسی صاف اسپنج سے صاف کریں۔

برتنوں سے چکنائی اور سخت داغ

بیکنگ سوڈے سے سخت داغ اور چکنائی کو صاف کرنا اب آسان ہو چکا ہے۔ چکنائی والے برتن پر بیکنگ سوڈا چھڑکیں اور اس پر اُبلتا ہوا سرکہ ڈالیں اور پھر30 منٹ انتظار کریں۔ اس کے بعد صاف کرنے کے لئے اسپنج کا استعمال کریں۔

چولہے

باقاعدگی سے کھانا پکانے کی وجہ سے چولہا جلدی گندا ہوجاتا ہے۔ اس کو صاف کرنے کیلئے اس کی سطح پر بیکنگ پاؤڈر چھڑکیں اور بعد میں سفید سرکہ کے ساتھ اسپرے کریں اور پانچ منٹ تک چھوڑ دیں، پھر آہستہ آہستہ ہلکے گیلے اسپنج سے اسے صاف کریں۔

یہ بھی پڑھیں:خاتونِ خانہ کی آسانی کیلئے بہترین کچن ٹپس

کٹنگ بورڈز

ہر استعمال کے بعد انہیں صاف کرنے کے علاوہ کبھی کبھار کٹنگ بورڈز کو ڈیوڈورائز کرنا ضروری ہے۔ اس پر کچھ بیکنگ پاؤڈر چھڑکیں، اسے اسپنج سے اسکرب کریں اور اسے اچھی طرح دھولیں۔

Women

lifestyle

kitchen

Hacks