Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سسرالیوں کے غیر انسانی سلوک کا شکار خاتون انصاف کی منتظر

جانوروں کے باڑے میں بند رکھا، جانوروں کا کھانا کھانے پر مجبور کیا جاتا تھا، خاتون
شائع 06 اگست 2023 11:25am
فوٹوــ اسکرین گریب (یوٹیوب/90 نیوز ایچ ڈی)
فوٹوــ اسکرین گریب (یوٹیوب/90 نیوز ایچ ڈی)

ایبٹ آباد کے نواحی علاقے گاؤں دیسال میں سسرالیوں کے غیر انسانی سلوک کا شکار خاتون انصاف کی منتظر ہے۔ ثوبیہ کے گھر والے کہتے ہیں گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔

ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں دیسال میں خاتون کے ساتھ سسرالیوں کے غیر انسانی سلوک سے انسانیت بھی شرما گئی۔

سات سال قبل حمید نامی شخص سے رشتہ ازدواج میں منسلک ثوبیہ بی بی پر تشدد کی کہانی دو ہفتے قبل منظر عام پر آئی تھی۔

ثوبیہ کے بھائی نے آج نیوز کو بتایا کہ دیسال گاؤں میں ایک شادی کے دوران انھیں معلوم ہوا تھا کہ سسرال والوں نے 6 ماہ سے ثوبیہ کو جانوروں کے باڑے میں بند کر رکھا ہے۔

اسپتال میں داخل ثوبیہ کا کہنا ہے کہ تشدد کرکے اُسے جانوروں کا کھانا کھانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

ثوبیہ کے گھر والوں کے مطابق پولیس نے تشدد کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار تو کرلیا مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ان ملزمان کو قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔

Torture

women's rights

kp police

woman beaten