Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

عمر رسیدہ افراد اپنی نفسیاتی صحت کی حفاظت کیسے کرسکتے ہیں؟

65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو نفسیاتی صحت کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔
اپ ڈیٹ 06 اگست 2023 03:09pm
تصویر: ہیلتھ ڈائجسٹ۔کام
تصویر: ہیلتھ ڈائجسٹ۔کام

یہ انسانی فطرت ہے کہ بڑھتی عمرہمیں اضطراب اور چڑچڑے پن جیسی کیفیات کا شکار بنا دیتی ہے۔ جس سے ہماری نفسیاتی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

کلیو لینڈ کلینک کی ویبسائٹ پر شائع ایک رپورٹ میں جیریاٹرک فزیشن کیتھلین راجرز نے بتایا کہ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو تنہائی سے ڈر لگتا ہے۔

کیتلین کے مطابق یہ خوف ان کی یادداشت، ذہنی اور جسمانی صحت کے مسائل کی صورت میں خطرہ بن سکتا ہے۔

یہاں چند وجوہات ہیں جن سے ان عمر رسیدہ افراد میں نفسیاتی صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ریٹائرمنٹ

جب آپ ریٹائر ہوتے ہیں تو آپ کے معمولات بدل جاتے ہیں اور آپ کے سماجی رابطوں کی ترجیحات بھی مختلف ہو جاتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس تبدیلی کے بعد ایک تہائی ریٹائرڈ افراد کو ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ان طریقوں کو اپنائیے ،صحت مند زندگی گزارئیے

غم و افسردگی

عمر بڑھنے کے ساتھ آپ کے ساتھی، دوستوں، شریکِ حیات اور پیاروں کا بچھڑنا آپ کو تنہائی اور افسردگی میں مبتلا کردیتا ہے جو کئی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

صحت کے خدشات

عمر رسیدہ افراد کی جسمانی صحت اور صلاحیت میں کمی ان کے معیارِ زندگی کو متاثر کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جسمانی صحت بہتربنانے کے 5 آسان طریقے

ڈیمنشیا (یادداشت میں کمی)

ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 10 امریکیوں میں سے ایک کو کسی نہ کسی قسم کا ڈیمنشیا ضرور ہوتا ہے۔ اضطراب اور ڈپریشن کی کیفیت اکثرڈیمنشیا میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

عمر رسیدہ افراد اپنی نفسیاتی صحت کی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں؟

کئی ایسے اقدامات ہیں جس سے لوگ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنی نفسیاتی صحت کی حفاظت کر سکتے ہیں اور ان سے عمر رسیدہ افراد میں ڈپریشن کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

سماجی رابطے بحال کریں

اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی نئے کلب یا گروپ میں شامل ہوجائیں، بہن بھائیوں یا پرانے دوستوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھیں۔

روحانی سرگرمیاں

عبادات میں مصروفیت بھی آپ کو پُر سکون رکھ سکتی ہے، عبادت گاہوں میں وقت گزارنا آپ کے ڈپریشن کو دور کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

جسمانی سرگرمیاں

سائکلنگ، تیراکی، واٹر ایروبکس اور یوگا جیسی جسمانی سرگرمیاں آپ کی اضطراب کی کیفیت کو باآسانی دور کر سکتی ہیں۔

Mental health

lifestyle

healthy lifestyle

adults