Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی، ملک کے بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع

کراچی میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان
شائع 06 اگست 2023 09:00am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے علاقوں صدر، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، جہانگیر روڈ، کریم آباد، عائشہ منزل اور اطراف کے علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم ابرآلود رہے گا، جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

Karachi Rain

Rain in Pakistan