Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چین میں 5.5 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں منہدم

چین میں حالیہ بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہوگئی، 18 لاپتا۔
شائع 06 اگست 2023 08:51am
جمعہ کو زلزلے کی وجہ سے  سوزو شہر میں لینڈ سلائیڈنگ (تصویر: کیوڈو نیوز)
جمعہ کو زلزلے کی وجہ سے سوزو شہر میں لینڈ سلائیڈنگ (تصویر: کیوڈو نیوز)

چین کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریکٹر اسکیل پر چین میں آنے والے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب میں شانڈونگ صوبے کا شہر ڈیزو تھا، اور زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے بیجنگ، تیانجن اور شنگھائی میں بھی محسوس کیے گئے۔

شنگھائی زلزلہ مرکز سے تقریباً آٹھ سو کلو میٹر دور ہے۔

چینی حکام کے مطابق زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ چین پہلے ہی بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہے جس کے نتیجے میں مچنے والی تباہی سے 10 مزید افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شمالی چین میں حالیہ بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد تیس ہوگئی ہے جبکہ اٹھارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

طوفان ڈوکسوری کے نتیجے میں بارشوں کا ایک سو چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

تائیوان میں بھی ڈوکسوری کے بعد سمندری طوفان نے تباہی مچادی۔

تائی پے میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں، متعدد افراد لاپتہ ہوگئے، شمالی اور وسطی تائیوان کے پہاڑی علاقوں میں سیکڑوں لوگ پھنس گئے۔

بارشوں نے سب سے زیادہ تباہی وسطی نانتو کاؤنٹی میں مچائی۔

Flood In China

China Earthquake

China Rain