Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: بھائیوں کی فائرنگ سے بہن سمیت 2 افراد جاں بحق

ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے، تلاش جاری
شائع 05 اگست 2023 11:25pm

کوئٹہ میں بھائیوں کی فائرنگ سے بہن سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نیو سریاب کے علاقے کلی زرین کے رہائشی عبدالحکیم کے دو بیٹوں نے گھر میں فائرنگ کر کے اپنی بہن اور احمد علی نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ملزمان واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاشوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

firing

quetta