Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں، رانا ثناء

چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کو تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا
شائع 05 اگست 2023 11:14pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکارہیں، انہوں نے قوم کو تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 4سال میں مخالفین پرجھوٹے مقدمات بنائے، عمران خان مکافات عمل کا شکارہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال میں کوئی نیامنصوبہ نہیں لگایا، ان کے دور میں معیشت کوتباہ کردیا گیا-

آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ معاہدے پربات کرتے ہوئے راناثناء نے کہا کہ معاہدہ نہ کرتےتوملک کےڈیفالٹ ہونےکاخطرہ تھا اس لیےآئی ایم ایف سےانتہائی سخت شرائط پر معاہدہ کرناپڑا۔

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کو تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کومسمارکیاگیا، اس کے ملزمان کو سخت سزا ملنی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیاکی مخالفت کےباوجود نوازشریف نےایٹمی دھماکے کیے۔

pti

imran khan

Rana Sanaullah

Toshakhana

Tosha Khana Criminal Proceedings Case