Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

گوگل سے اپنی نجی معلومات ہٹانا اب ہوا اور بھی آسان

ڈیش بورڈ اب خود بخود ایسی ویب سائٹس سامنے لے آئے گا جن میں آپ کی ذاتی معلومات موجود ہوں۔
شائع 05 اگست 2023 10:35pm

گوگل آپ کے رابطوں کی معلومات (کانٹیکٹس) کو تلاش کرنے اور انٹرنیٹ سے ہٹانے لا عمل آسان بنا رہا ہے۔ اب آپ انٹرنیٹ پر موجود اپنے پتے، فون نمبر، یا ای میل کو ۃتانۓ کیلئے گوگل سے درخواست کرسکتے ہیں۔

گوگل نے یہ فیچر گزشتہ ستمبر میں متعارف کرایا تھا جسے آپ “ results about you“ کے ڈیش بورڈ سے کنٹرول کرسکتے ہیں۔

اور اب نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ، آپ کو خود اپنی معلومات تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ ایک بار جب آپ اپنی ذاتی معلومات انٹر کردیں گے تو ڈیش بورڈ خود بخود ایسی ویب سائٹس سامنے لے آئے گا جن میں آپ کی ذاتی معلومات موجود ہوں۔

اس کے بعد آپ ہر اس پیج کا جائزہ لے کر اسے ہٹانے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

اس سے قبل آپ کو اپنی ذاتی معلومات خود تلاش کرنے اور پھر مینوئلی اسے ہٹانے کی درخواست کرنے کی ضرورت پیش آتی تھی۔

اگر آپ کو خدشہ ہے کہ مستقبل میں گوگل پر آپ کی معلومات نظر آسکتی ہیں تو آپ ”پُش نوٹیفکیشنز“ بھی فعال کر سکتے ہیں، جو آپ کو ظاہر ہونے والے کسی بھی نئے نتائج سے آگاہ کرے گا۔

آپ Google کے مرکز سے اپنی درخواستوں کو بھی ٹریک کر سکتے ہیں، جو آپ کی جاری، منظور شدہ، مسترد اور کالعدم درخواستوں کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ آپ کی معلومات کو Google سے ہٹانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسے ویب سے مکمل طور پر مٹا دیا گیا ہے۔

بلکہ لوگ اب بھی آپ کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔ گوگل کے پاس ”سرچ رزلٹ“ کی قسموں پر بھی کچھ حدود ہیں جسے وہ ہٹا سکتا ہے یا نہیں ہٹا سکتا، گوگل حکومتوں یا تعلیمی اداروں کے نتائج پر کارروائی نہیں کر سکتا۔

یہ اپ ڈیٹ گوگل سے آپ کی ذاتی معلومات کو تلاش کرنے اور ہٹانے کے عمل کو بہت تیز بنائے گی جوخصوصاً اس صورت میں اہم ہیں اگر آپ ڈوکسنگ کا شکار ہیں۔

فی الحال، یہ فیچر امریکا میں انگریزی میں شروع کیا جا رہا ہے، اور گوگل کا کہنا ہے کہ وہ جلد دیگر ممالک اور زبانوں میں بھی دستیابی پر کام کررہا ہے۔

google

remove personal information from internet