Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، پرویز خٹک

اقتدار کے لالچ میں چئیرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کے ٹکڑے کردیے، پرویز خٹک
شائع 05 اگست 2023 09:07pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، جو بھی چوری یا کرپشن کرے گا ان کے لئے قانون موجود ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا مؤقف تھا مسئلے کا حل بات چیت سے ممکن ہے، اقتدار کی بھوک نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اس مقام پر لا کھڑا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے میں کئی برس لگے ہیں، اقتدار کے لالچ میں چئیرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کے ٹکڑے کردیے، جس نے بھی ان کو وزیراعظم بننے میں مدد کی ان کوسب کے سامنے رسوا کیا۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بار بار ان کو کہا اسمبلی مت توڑیں، لیکن وہ ہٹ دھرمی پر ڈٹے رہے، کے پی میں اب ان کو مزید ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائے گی، نوجوان اب ان کی مکرایاں اور فریب سمجھ چکے ہیں۔

Pervez Khattak

imran khan arrested

Tosha Khana Criminal Proceedings Case

Imran Khan Arrested August 5