Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرفتاری کے بعد عمران خان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھا یہ مسکراتا شخص کون ہے؟

جیل منتقلی کے وقت عمران خان کے ساتھ گاڑی میں کون تھا؟
اپ ڈیٹ 05 اگست 2023 11:13pm
تصاویر: سوشل میڈیا
تصاویر: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا۔

اس دوران خاتون صحافی غریدہ فاروقی کی جانب سے ایک تصویر شئیر کی گئی، جس کے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو اٹک جیل منتقل کیا جارہا ہے۔

ممکنہ طور پر یہ تصویر لاہور سے اسلام آباد کے راستے میں لی گئی تھی، جس میں عمران خان کو ٹریک سوٹ پہنے کار بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

عمران خان کے ساتھ ایک شخص بھی گاڑی میں موجود ہے جو تصویر میں مسکرا رہا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ مسکراتا ہوا کار میں بیٹھا یہ شخص کون ہے؟

یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ پولیس کے اعلیٰ فسر ہیں، جن کا نام کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک محکمہ پولیس میں ”ایس ایس پی سی آئی اے“ کے عہدے پر فائز ہیں۔

imran khan arrested

Tosha Khana Criminal Proceedings Case

Imran Khan Arrested August 5