Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تعلیم کا جنون، سعودی خاتون 110 کی عمر میں لکھنا پڑھنا سیکھنے لگیں

خاتون کو جلد شادی ہونے کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑنا پڑی تھی۔
شائع 05 اگست 2023 04:21pm
تصویر: العرابیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر: العرابیہ ڈاٹ نیٹ

شوق کا کوئی مول نہیں اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی. یہ بات سعودی عرب کی ایک 110 سالہ دادی نے سچ ثابت کردی۔

سعودی عرب میں ایک ایسی معمر بوڑھی خاتون بھی ہیں جو اپنی 110 سال کی عمر کے باوجود ادھوری چھوڑی پڑھائی کو مکمل کرنے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔

سعودی محکمہ تعلیم نے ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں نوضاء القحطانی نامی خاتون کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔

بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ جلد شادی ہونے کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑنا پڑی تھی۔ پھر بچے ہوئے، ان کی ذمہ داریاں نبھاتے نبھاتے ایک عمر لگ گئی، لیکن ہر وقت تعلیم مکمل نہ کرپانے کا ملال رہتا تھا جسے پورا کرنے کےلئے اب وہ تیار ہیں۔

تعلیم

Women

entertainment