Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرفتاری کے وقت عمران خان کیا کر رہے تھے؟ تصویر سامنے آگئی

اٹک جیل منتقل کیا جارہا ہے، غریدہ فاروقی کا دعویٰ
اپ ڈیٹ 05 اگست 2023 08:57pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے، اور اب پولیس نے انہیں لاہور سے اٹک جیل منتقل کردیا ہے۔

اس حوالے سے متعدد خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہیں کس جیل میں رکھا جائے گا۔

قبل ازیں، کہا گیا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا۔

لیکن بعد میں خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو اٹک جیل منتقل کیا جارہا ہے۔ اور پھر ایسا ہی ہوا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کی ایک تصویر بھی شئیر کی ہے جس میں انہیں ایک گاڑی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

بعد ازاں عمران خان کی گرفتاری سے قبل ان کی رہائش گاہ پر لی گئی ایک اور تصویر منظر عام پر آئی جس میں انہیں نیلے ٹریک سوٹ میں ہاتھ میں تسبیح لیے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

imran khan arrested

Imran Khan Arrested August 5