Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیو قامت بلی نے سوشل میڈیا کو مسحور کردیا

روس سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ملکیت شیرنما بلی نے اپنے غیر معمولی قد و قامت کی وجہ سے سوشل میڈیا میں توجہ حاصل...
اپ ڈیٹ 05 اگست 2023 04:48pm
تصویر: این ڈی ٹی وی
تصویر: این ڈی ٹی وی

روسی خاتون منینا باقاعدگی سے انسٹاگرام پر اپنی دیو قامت بلی کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ بلی ان کی چار سالہ بیٹی انیچکا جتنی بڑی ہے۔

منینا نے بلی کو پیار سے ”کیفر“ کا نام دیا ہے اور انکشاف کیا کہ یہ مین کون (بلی کی نایاب نسل) ہے جو گھریلو بلیوں میں اپنے سائز کے لئے مشہور ہے۔

واضح رہے کہ Maine Coons پالتو بلیاں ہیں جو امریکی ریاست Maine سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ اپنے سائز کے لئے مشہور ہیں اور شمالی امریکہ میں قدیم ترین قدرتی نسلوں میں سے ایک ہیں۔

انسٹاگرام پر صارفین نے بلی کی تصاویر اور ویڈیوز پر تبصرے بھی کیے۔

ایک کا کہنا تھا کہ یہ بلی 4 سال کی یوکرینی لڑکی سے بھی زیادہ کھاتی ہے۔

جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ یہ بلی مجھے بہت اچھی لگ رہی ہے۔

Women

entertainment

Pet Animals