Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی ڈرامے میں شراب نوشی کے منظر پر شدید تنقید

نقصان دہ اورممنوعہ مشروب گلیمرائزکرکے پیش کیا گیا'
شائع 05 اگست 2023 03:12pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’صرف تم‘ کے ان دنوں خوب چرچے ہیں ، لیکن ڈرامے کے ایک سین میں خاتون کے ہاتھ میں شراب کا گلاس دکھائے جانے پرسوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

ٹیلی ویژن ڈرامہ ناظرین کو تفریح مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بعض اوقات تنازعات کو جنم دینے والے مناظربھی دکھاتا ہے۔ حال ہی میں نجی ٹی وی سے نشر کیا جانے والا ڈرامہ ’صرف تم‘ بھی اپنے ایک بولڈ منظر کے باعث تنقید کی زد میں ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ڈرامے کے ایک منظرمیں شراب کو فروغ دینے پر نالاں ہیں کیونکہ نقصان دہ اورممنوعہ مشروب گلیمرائزکرکے پیش کیا گیا۔

ڈرامے کی کاسٹ میں حمزہ سہیل، انمول بلوچ، محسن عباس حیدر اور سکینہ خان کے علاوہ دیگرشامل ہیں۔

ڈرامے کے ایک منظرمیں محسن عباس حیدر اورسکینہ خان کے کرداروں کو ان کی شادی کی رات ایک ساتھ بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سکینہ نے شراب کا گلاس تھام رکھا ہےجس کا مقصد محسن کو نیچا دکھانا ہے۔

یہ منظر ایک انتباہ کے ساتھ آتا ہے کہ’ شراب پینا حرام ہے’۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

ڈرامہ سیریل میں شادی کے رقص سے لے کرغیر معمولی سیٹ تک ہر چیز پر ناظرین کی بھرپورنظر ہے اور وہ کہانی کے آگے بڑھنے کے منتظر ہیں۔

Sirf Tum

Mohsin Abbas Haider

Sakina Khan

Drinking Scene