Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاوید شیخ پہلی بیوی کو طلاق دینے پر آج بھی افسردہ

اداکار نے دوسری شادی اداکارہ سلمیٰ آغا سے کی تھی
شائع 05 اگست 2023 01:27pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سینئر اداکار، پروڈیوسر اورہدایت کار جاوید شیخ نے ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی ختم ہونے کا افسوس آج بھی ہے، وہ زینت منگی سے علیحدہ ہونا نہیں چاہتے تھے۔

طلاق کے بعد اداکار نے دوسری شادی اداکارہ سلمیٰ آغا سے کی تھی لیکن اس کا اختتام بھی طلاق پر ہوا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میں اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتا تھا جس کی وجہ سے میرے بچوں شہزاد اور مومل کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن الحمدللہ جس طرح انہوں نے ایک ٹوٹے ہوئے خاندان کا حصہ ہونے کے باوجود خود کو مضبوط رکھا ہے وہ حیرت انگیز ہے اور یہ صرف ان کی والدہ کی وجہ سے تھا۔

اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے لیجنڈری اداکار نے بتایا کہ وہ دادا کے بجائے انہیں ’بنی‘ کہتے ہیں کیونکہ انہیں دادا کا لفظ پسند نہیں ہے۔ اس لفظ سے وہ بوڑھا محسوس کرتے ہیں۔

پہلی شادی کے وقت جاوید شیخ کیریئرکے عروج پرتھے۔زینت منگی سے ان کے دو بچے اداکارہ مومل شیخ اور اداکارشہزاد شیخ ہیں۔

جاوید شیخ بالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

Women

entertainment

showbiz

شخصیات