مچھلی کھائیں لیکن اگر کانٹا حلق میں پھنس جائے تو یہ کریں
مچھلی کھانا صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے مگراس کا کانٹا حلق میں پھنس جائے انسان کو سانس تک لینا دشوار لگتا ہے
مچھلی کھانے کے دوران کانٹا حلق میں پھنسنا ایک عام بات ہے, اگرچہ یہ جان لیوا ثابت نہیں ہوتا مگر آپ کو ایسا لگ سکتا ہے کہ سانس رک گئی ہے یا بھاری ہوگئی ہے۔
ان چند تدابیرپرعمل کرکےآپ اس مشکل کوآسان بنا سکتے ہیں۔
کھانسنا
ایسی صورتحال میں کھانسنا سب سے بہترعمل ہے ، کھانسی اس طرح کی صورتحال میں جسم کا پہلا حفاظتی حصار ہوتی ہے، اکثر کچھ منٹ تک کھانسنا مچھلی کےکانٹے کونکال پھینکتا ہے۔
لیموں کا رس
مچھلی کا کانتا اگر حلق میں پھنس جائے تو ایک دو چمچے لیموں کا رس پینے سے بھی کانٹا فورا نگلا جائے گا۔
ڈبل روٹی بھی فائدہ مند
خشک ڈبل روٹی کو گرم پانی یا دودھ میں معمولی سا ڈبوئیں اور پھر گیند کی شکل بنا کر نگل لیں۔ یہمچھلی کے کانٹے کو بھی اپنے ساتھ لے جاسکتی ہے۔
سرکہ
کانٹے کو ہلانے کے لیے کچھ قطرے سرکہ پی کر بھی دیکھ سکتے ہیں، پانی میں سرکے کے قطرے مکس کرکے پینا مچھلی کے پھنسے ہوئے کانٹے کی تکلیف سے نجات دلانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔ اس طرح کے کانٹے کافی پتلے اور نازک ہوتے ہیں اور سرکے میں موجود تیزابیت انہیں گھلانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے، تاہم اس طریقہ کار میں تکلیف سے نجات کے لیے وقت ذرا زیادہ درکار ہوتا ہے۔
Comments are closed on this story.