Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’خاتون ڈاکٹر پر چار انتہا پسند پل پڑے‘۔ بھارتی مسلمانوں پر مظالم کی داستانیں عالمی میڈیا تک پہنچ گئیں

انتہاپسند ہندو بلوائیوں کی جانب سے مسلمانوں کو تشدد کے بعد قتل کیا جارہا ہے
شائع 05 اگست 2023 10:52am
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے، انتہاپسند ہندو بلوائیوں کی جانب سے مسلمانوں کو تشدد کے بعد قتل کردیا جاتا ہے۔ بھارتی مسلمانوں پر مظالم کی داستانیں عالمی میڈیا تک پہنچ گئیں۔

بی جے پی کے زیر کنٹرول ریاستوں میں مسلمانوں کو ’درانداز‘ قرار دیا جاتا ہے، انہیں امتیازی پالیسیوں کا سامنا ہے اور ان کے گھروں کو مسمار کر دیا جاتا ہے۔

گارڈین کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں سینٹر فار ایکویٹی اسٹڈیز کی فیلو نیرا چندوکے نے انتہاپسند ہندووں کے مسلمانوں پر حملے کے بارے میں بتایا کہ گزشتہ جمعہ کو جب وہ کام سے گھر لوٹ رہی تھیں تو انھوں نے ایک دلخراش واقعہ دیکھا۔

انھوں نے بتایا کہ بی جے پی زیر اقتدار ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ فزیوتھراپسٹ زرین خان کو چار ہندو مردوں کے ہجوم نے گولی مار دی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

ان کے بیان کے مطابق، ہندووں نے اسے پیٹنا شروع کر دیا اور لوہے کی سلاخوں سے اس پر حملہ کیا، اس کا حجاب پھاڑ دیا، اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور اس پر مذہبی توہین کے نعرے لگائے۔ مدد کی درخواست کی تو وہ ہنس پڑے اور کہنے لگے: “آپ کچھ نہیں کر سکتے، انتظامیہ ہماری ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوسری طرف ایک مسجد میں امام کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا جس کے بعد اسے جلا دیا گیا۔

گھر جاتے ہوئے ایک نوجوان ڈاکٹر کو مسلح ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔

ریلوے کے ایک افسر نے ٹرین میں سوار ہو کر اپنے ہدف کے لیے گاڑیوں کو آگے بڑھایا اور تین افراد کو گولی مار کر قتل کیا۔

یاد رہے کہ 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) برسراقتدار آئی۔ اس کے بعد سے مسلم اقلیت کو نشانہ بنانے والے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا۔

مودی حکومت کے دور میں انتہا پسند ہندو گروپوں کی جانب سے مسلمانوں پر مسلسل ظلم و ستم اور ہجومی تشدد کیا جاتا ہے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور تشدد کی اپیلیں کی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں اگلے سال ہونے والے انتخابات کے پیش نظر بدامنی بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ برسراقتدار بی جے پی کو اپنی مبینہ غیر فعالیت پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Narendra Modi

Hindu Extremists

Indian Muslims

Indian police

Muslims

India Riots