Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوم استحصال کشمیر پر مظفر آباد میں کفن پوش احتجاج، بھارت کیخلاف نعرے بازی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے
شائع 05 اگست 2023 09:07am
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

یوم استحصال کشمیر پر مظفر سمیت دیگر شہروں میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا۔

مظفر آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور سیاسی قائدین کی قیادت میں ہائی کورٹ چوک سے اسمبلی گیٹ تک ریلی نکالی جائے گی جب کہ صبح 9 بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے اور لاک ڈاؤن کے 1464 دن مکمل ہونے پر آزاد کشمیر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مظفر آباد کے گھڑی پن چوک میں پاسبان حریت کے زیر اہتمام اس وقت کفن پوش احتجاج کیا گیا، جس میں بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیر اہتمام یونین ٹیریٹری میں تقسیم کردیا تھا۔

azad kashmir

Indian occupied Kashmir

Muzaffarabad