Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

10 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

عدالت نے بچی کا میڈیکل کروانے کا حکم دیدیا
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 11:38pm

ہاؤسنگ کالونی میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، متاثرہ بچی کا باپ مقدمہ درج نہ ہونے پر سیشن کورٹ پہنچ گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچی کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔

فیصل آباد کے علاقے ہاؤسنگ کالونی میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

متاثرہ بچی کا باپ مقدمہ درج نہ ہونے پر سیشن کورٹ پہنچ گیا، اور مؤقف پیش کیا کہ بچی کی مالکن اور ساتھی نے بچی کے جسم کو استریوں سے داغا، اور چھریوں کےساتھ جسم پر کٹ لگائے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایس ایچ او تھانہ صدر کو بچی کا میڈیکل کروانے کا حکم دے دیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا نامی بچی کو الائیڈ اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Allied Hospital Faisalabad