Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حویلیاں اور متھرا میں ضمنی انتخابات کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

سیکرٹری داخلہ، کور کمانڈر پشاور، آئی جی اور چیف سیکرٹری کو خطوط لکھ دیے گئے
شائع 04 اگست 2023 09:01pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحصیل حویلیاں اور متھرا میں 6 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

خیبر پختوانخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ، کور کمانڈر پشاور، آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے نام خطوط لکھ دیے۔

خط میں تحصیل حویلیاں اور متھرا میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ پولنگ ڈے کوئیک رسپانس فورس پولنگ اسٹیشن پر یقینی بنائے جبکہ پولنگ میٹریل کی ترسیل کے لیے بھی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے تحصیل حویلیاں اور متھرا میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 6 اگست کو ہوگی۔

local bodies election

ECP

اسلام آباد

Letter

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

Havelian and mathra