Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی

تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی
شائع 04 اگست 2023 08:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے قیام سمیت 3 بلوں کی منظوری دے دی، تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرمملکت نے الیکشنز (دوسری ترمیم) بل 2023 کی منظوری دی، بل کا مقصد الیکشن ایکٹ 2017 ء میں ترمیم کرنا ہے۔

صدر مملکت نے پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ بل 2023 کی بھی منظوری دی، بل کا مقصد پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ کا قیام ہے۔

صدر عارف علوی نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی بل 2023 کی بھی منظوری دی، اس بل کا مقصد ایئر پورٹس کے بہتر انتظام، آپریشن و ترقی اور ایئرٹرانسپورٹ خدمات میں بہتری کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا قیام ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت 5 بلوں کی منظوری دی تھی۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

Pakistan Sovereign Wealth Fund Bill 2023

Elections (Second Amendment) Bill 2023

Pakistan Airports Authority Bill 2023