Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

فیصل آباد: معروف برینڈ پر سیل کے دوران خواتین میں جنگ چھڑ گئی، 4 زخمی

پولیس نے موقع پر پہنچ کر 4 افراد کو گرفتار کرلیا
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 07:58pm

فیصل آباد میں معروف برینڈ پر سیل پر کپڑے لینے کے لیے خواتین آپس میں لڑ پڑیں جبکہ خواتین کی لڑائی میں مرد بھی آپس میں گھتم گھتا ہو گئے، واقعے میں 4 خواتین زخمی بھی ہوئیں۔

جڑانوالہ روڈ پر شاپنگ مال میں واقع معروف برینڈ پر سیل کے دوران سستے کپڑے خریدنے پر خواتین جھگڑ پڑیں، ایک دوسرے کے بال نوچتی رہیں جبکہ اس لڑائی میں مرد بھی آپس میں تھپڑ اور گھونسے برساتے رہے۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، ویڈیو میں خواتین اور مردوں کو لڑائی کرتے اور اسلحہ لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصادم کے بعد برینڈ انتظامیہ نے پولیس بلالی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑائی کربے والے مرد اور خواتین کو منتشر کیا اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

بعدازاں ایک متاثرہ خاتون کے خاوند کی مدعیت میں 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کی جانب سے 6 نامزد اور 10 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

Faisalabad

famous brand

cloths sell

women clash