Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی ریلوے اہلکار نے مسلمانوں کو داڑھی کی وجہ سے گولیاں ماریں

ریلوے اہلکار کو پولیس نے گرفتار کرلیا
شائع 04 اگست 2023 09:37pm
مقتول اصغرعباس علی
مقتول اصغرعباس علی

بھارتی ریلوے اہلکار نے مسلمانوں کو داڑھی کی وجہ سے گولیاں ماریں ہیں، مقتول کے بھائی نے کہا کہ ہمارے بھائی کو قتل اس نے داڑھی دیکھ کر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اصغرعباس علی نامی شخص کو تین افراد سمیت ریلوے اہلکار نے ٹرین کے اندر گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔

ریاست بہار کے مدھوبنی ضلع کے بسفی گاؤں میں مقتول کے گھر پر لوگ تعزیت کرنے کے لیے آرہے ہیں۔ اصغر کے 35 سالہ بھائی ثناء اللہ نے کہا کہ میرا بھائی ایک سادہ مزاج کا انسان تھا جس نے کبھی کسی کو پریشان نہیں کیا تھا۔

اصغرعباس علی کو30 جولائی کی شام کو مغربی بھارت ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے لیے ٹرین میں سوار ہوا تھا۔

اگلی صبح جب ٹرین ممبئی سے باہر ایک قصبے پالگھر پہنچی، تو ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک 33 سالہ مسلح گارڈ نے مبینہ طور پر تین مسلمان مردوں اور اس کے ہندو ساتھی کو ہلاک کردیا۔

گواہوں کے مطابق ملزم ریلوے پروٹیکشن فورس کا کانسٹیبل چیتن سنگھ نے پہلے اپنی سروس رائفل سے اپنے سینئر ساتھی آر پی ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر تکارام مینا پر فائر کیا۔

پھر اس نے ٹرین میں دو مسافروں عبدالقادر محمد حسین بھانپور والا اور سید سیف الدین کو گولی ماری۔ علی آخری نشانہ تھا، جسے اس نے دوسری بوگی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اس کے بعد آر پی ایف گارڈ نے ٹرین کو روکنے کی کوشش کی اور ممبئی کے مضافات میں بوریوالی کے قریب اترنے کی کوشش کی جہاں اسے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

ثناء اللہ کے مطابق اس کے بھائی اصغرعباس علی کا چوڑیوں کا کاروبار مشکلات کا شکار تھا اور وہ نئی راہیں تلاش کر رہے تھے۔ وہ شہر کی ایک مسجد میں بطور مؤذن بھی فرائض انجام دیتا تھا۔

گاؤں کے سربراہ ضیاء الدین نے اصغرعباس علی کے خاندان کے لیے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے بچوں کی تعلیم کا خیال رکھے اور خاندان کے ایک فرد کو ملازمت فراہم کرے۔

چیتن سنگھ نے بندوق کی نوک پر سیف الدین کو اپنی سیٹ چھوڑنے پر مجبور کیا اور اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ سیف الدین راجستھان کے ایک قصبے اجمیر سے ممبئی واپس آ رہے تھے۔

  سیف الدین
سیف الدین

سیف اللہ کے بھائی یونس نے بتایا کہ اس نے ہمارے بھائی کو قتل کیا وہ اسے ذاتی طور پر نہیں جانتا تھا۔ اس نے اسے داڑھی دیکھ کر نشانہ بنایا۔ اس میں مسلمانوں کے لیے نفرت سے تھی۔ تینوں متاثرین کے اہل خانہ چیتن سنگھ کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٰIndia