Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آپ جیسا ٹیلنٹ ہمارے لیے باعث فخر ہے‘، آرمی چیف سے حمزہ خان کی ملاقات

عاصم منیر کی نوجوان چیمپئن کو وطن کا پرچم سر بلند کرنے پر مبارکباد
شائع 04 اگست 2023 06:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر
فوٹو۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے عالمی جونئیر اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے ملاقات کی اور انہیں وطن کا پریم سر بلند کرنے پر مبارکباد دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عالمی جونئیر اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے ملاقات کی، ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے نوجوان چیمپئن حمزہ خان کو وطن کا پریم سر بلند کرنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے حمزہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسا ٹیلنٹ ہمارے لیے باعث فخر ہے، آپ کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ قوم کتنی باصلاحیت ہے، آرمی ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کی حمایت جاری رکھے گی۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ تعلیم اور کھیل میں مزید کامیابیوں کے لیے مدد کا سلسلہ جاری رہے گا، نواجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، توجہ، عزم اور سخت محنت سے ایسا کچھ نہیں جوپاکستان حاصل نہ کرسکے۔

rawalpindi

ISPR

COAS

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

World Junior Squash Championships

Hamza Khan