Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید سیکڑوں روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی
شائع 04 اگست 2023 06:17pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1932 امریکی ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1300 روپے اور 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 89 ہزار901 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Gold prices

Today Gold Prices