Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سروسز اسپتال کی اپ گریڈیشن کا ماسٹر پلان طلب کرلیا

ایل ڈی اے کے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی بھی منظوری
شائع 04 اگست 2023 04:52pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے سروسز اسپتال کی اپ گریڈیشن کا ماسٹر پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ سروسز اسپتال کو پنجاب کا بہترین اسپتال بنانا چاہتے ہیں۔ محسن نقوی نے ایل ڈی اے کے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی منظوری بھی دے دی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا تیسرا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سروسز اسپتال کی اپ گریڈیشن سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور ایڈمن بلاک کی جگہ میڈیکل ٹاور بنانے کی تجویز پرغورکیا گیا۔

محسن نقوی نے آئندہ 10 سے 20 برس کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر سروسز اسپتال کی ماسٹر پلاننگ کرنے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ سروسز اسپتال میں 1460بیڈز، 1390 ڈاکٹرز اور 751 نرسز ہیں۔ سروسز اسپتال کے سیوریج سسٹم اورالیکٹریفکیشن کا نظام ازسرنو لگایاجائے گا اور 42 واش رومز کو بھی دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے تیسرے اجلاس میں ارفع کریم ٹاور سے ملحقہ پرانی سبزی اور فروٹ منڈی کی اراضی کے بہتر استعمال کی منظوری دے دی گئی۔

lahore

Care Taker CM Punjab

services hospital

mohsin naqvi

up gradtion

master plan