Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باکسرعامر خان کی اپنی شادی بچانے کیلئے ایک اور کوشش

عامر خان کی فریال مخدوم سے شادی کو 13 برس ہو چکے ہیں اور ان کے تین بچے ہیں
شائع 04 اگست 2023 04:51pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستانی باکسر عامر خان اپنی شادی بچانے کے لیے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے میک اپ کے کاروبار میں ایک لاکھ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عامر خان کی جانب سے ماڈل سمیرا کو اشتعال انگیز پیغامات بھیجنے کا اعتراف کیے جانے کے بعد دونوں میں صُلح کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق باکسر نے اپنی اہلیہ ”فریال بیوٹی“ کے کاسمیٹک کاروبار میں ایک لاکھ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی شادی بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان اپنی اہلیہ کو یہ یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ وہ بدلنے کو تیار ہیں اور مالی طور پر ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

عامر خان نے اہلیہ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ دبئی میں اپنے گھر میں نیا سوئمنگ پول بھی بنوایا ہے اور ایک نئی رینج روور بھی خریدی ہے جسے یہ جوڑا استعمال کرے گا۔

خیال رہے کہ عامر خان کی فریال مخدوم سے شادی کو 13 برس ہو چکے ہیں اور ان کے تین بچے ہیں جن کا نام لامیسا، علینہ اور محمد ہے۔

Amir Khan

lifestyle

showbiz celebrities

faryal makhdoom