Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نائجیریا: طیارہ سڑک پر گر کرتباہ، پائلٹ آگ کے شعلوں سے زندہ نکل آیا

طیارے پر دو افراد آزمائشی پرواز کر رہے تھے
شائع 04 اگست 2023 06:06pm

افریقی ملک نائجیریا میں لوگوں سے بھری سڑک پر ایک سول مسافر طیارے کے گرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، جس کو وہاں موجود کیمرے نے اپنی آنکھ میں قید کرلیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ نیچے گرنے سے قبل ہی پھٹ گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

نائجیریا کے بیورو آف سیفٹی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک سیاحتی کمپنی کی ملکیت ہے جس پر دو افراد آزمائشی پرواز کر رہے تھے، جو واپسی کے عمل میں تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ طیارے کو نزدیک ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور کیا گیا جبکہ اس میں سوار دونوں افراد کو جان بچالی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حادثے کے مناظر میں پائلٹ کو زخمی حالت میں ملبے سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا اور ساتھ میں موجود مسافر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Nigeria

Plane Crash