Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

رضوانہ تشدد کیس میں ملک کا امیج خراب ہو رہا ہے، شرجیل میمن

اعلیٰ عدالتیں اس معصوم بچی کو انصاف دیں، شرجیل میمن کا مطالبہ
شائع 04 اگست 2023 04:08pm
صوبائی وزیر اطلاعات اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن۔ فوٹو — فائل
صوبائی وزیر اطلاعات اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن۔ فوٹو — فائل

صوبائی وزیر اطلاعات اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ملازمہ تشدد کیس میں ملک کا امیج خراب ہورہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ میڈیا اہم ادارہ نہیں لیکن پھر بھی اس کا کردار ہے، کچھ بیرون ممالک کے صحافیوں نے رضوانہ پر تشدد کا سوال اٹھایا، اس کیس میں ملک کا امیج خراب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر پر قانونی طور پر پابندی ہے تاہم منصف کے گھر میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں اور 14 سالہ بچی پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ معصوم بچی پر کیسے کوئی اتنا تشدد کر سکتا ہے، چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ازخود نوٹسز لیےجاتے رہے ہیں مگر اس بچی پر تشدد کا ازخود نوٹس نہیں لیا جا رہا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اعلیٰ عدالتیں اس معصوم بچی کو انصاف دیں، جج صاحب کی بیگم کیوں قانون سے بالاتر ہے۔

karachi

Pakistan People's Party (PPP)

Sharjeel Inam Memon

rizwana

maid torture case