Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چپ رہو ورنہ گھر پرچھاپہ پڑے گا، بھارتی وزیر کی پارلیمنٹ میں بولنے والے اراکین کو دھمکی

بی جے پی وزراء اب کھلے عام دھمکی دیتے ہیں،اپوزیشن
شائع 04 اگست 2023 03:39pm
تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بھارت کے محکمہ ریونیو کا ایک شعبہ ہے جو منی لانڈرنگ اور کالے دھن کے حوالے سے چھاپے مارنے کے لیے بدنام ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مرکزی وزیر میناکشی لیکھی پارلیمنٹ میں اپوزیشن رکن کو خاموش نہ ہونے کی صورت میں ’چھاپے‘ کی دھمکی دی رہی ہیں۔

میناکشی لیکھی نے جمعرات 3 اگست کو پارلیمنٹ میں ایک اپوزیشن رکن پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ خاموش رہیں ورنہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دورے کے امکان کا سامنا کریں۔

وزیرکا کہنا تھا کہ، “… ایک منٹ، ایک منٹ. شانت رہو، تمہارے گھر نہ ای ڈی آ جائے ،’’۔ پوزیشن رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں دہلی خدمات بل پر بحث کے دوران مداخلت کی تھی۔

وزیر کے تبصرے کو اپوزیشن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ترجمان کلائڈ کراستو نے کہا کہ لیکھی کے بیان نے اپوزیشن کے ان الزامات کو ثابت کردیا ہے کہ حکومت مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ’یہ اشتعال انگیز دھمکی اس بات کو ثابت کرتی ہے جو بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں، ’مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال‘۔

انڈین یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے سوال اٹھایا کہ لوک سبھا میں لیکھی کا بیان ’انتباہ‘ تھا یا ’دھمکی‘۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ترجمان ساکیت گوکھلے نے پارلیمنٹ میں لیکھی کے ای ڈی کے تبصرے کو ’حیران کن‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزراء اب اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف ای ڈی کا استعمال کرنے کی کھلے عام دھمکی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج حیران کن طور پر مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ خاموش رہو ورنہ ای ڈی آپ کے گھر آ سکتی ہے۔ بی جے پی کے وزراء اب کھلے عام پارلیمنٹ میں بولنے کے لئے اپوزیشن کے خلاف ای ڈی کا استعمال کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔

گوکھلے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انتقامی کارروائی اب ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت والی بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے لیڈر نے بھی مرکزی وزیر کے بیان کو شرمناک قرار دیا۔

بی آر ایس لیڈر اینوگو بھرت ریڈی نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، ’مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو دھمکی دی۔ شرمناک !!! بی جے پی کے وزراء اب کھلے عام پارلیمنٹ میں بولنے کے لیے اپوزیشن کے خلاف ای ڈی کا استعمال کرنے کی دھمکی دیتے ہیں‘۔

india

Union Minister Meenakshi Lekhi

ED

Enforcement Directorate