Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

رمشا خان نے خود سے متعلق وائرل خبرکی تردید کردی

اداکارہ حال ہی میں بڑے پردے پر فلم 'تیری میری کہانیاں' میں نظرآئیں
شائع 04 اگست 2023 03:20pm
تصویر: رِمشا خان/انسٹاگرام
تصویر: رِمشا خان/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ رِمشاہ خان نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر اداکاری چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گزشتہ دو روز سے رِمشا خان کی اداکاری چھوڑنے کی افواہیں زیر گردش تھیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ سے کیریئرکے بارے میں پوچھا گیا تھا جس پر اداکارہ نے کہا تھا کہ اگر وہ شادی کر لیتی ہیں تو وہ ڈرامہ انڈسٹری چھوڑ دیں گی۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے واضح کردیا گیا ہے کہ وہ اداکاری کو خیرآباد نہیں کہہ رہی ہیں، مداح اس قسم کی خبروں پر یقین نہیں کریں۔

رمشا نے اپنے فالوررز کو اداکاری جاری رکھنے کی اطلاع انسٹا اسٹوری میں دی۔

واضح رہے کہ 2016 سے رمشا خان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ان کے مشہور ڈرامے ”عشقیہ“، ”گھسی پٹی محبت“، صنفِ آہن“، ”ہم تم“، ”کیسا ہے نصیباں“ ہیں۔

ڈراموں میں اپنی دلکش پرفارمنس کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستان کی پہلی 3 کہانیوں پرمبنی فلم ”تیری میری کہانی“ میں بھی اداکاری کی ہے۔

Women

lifestyle

Ramsha Khan

actors