Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں چینی کی قیمت 8 روپے بڑھ گئی

رواں سال پاکستان میں چینی کی پیداوار گزشتہ سال سے تین فیصد زیادہ رہنے کا امکان
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 06:34pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شہر قائد میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

آٹا، دال، چاول، گھی، تیل، دودھ سمیت دیگر اشیاء ضروریہ مہنگی ہونے کے بعد چینی کی قیمت کو بھی پَر لگ گئے۔

پانچ روز کے دوران کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں آٹھ روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی کلو چینی کی قیمت 143 روپے کلو جا پہنچی۔

ہول سیل مارکیٹ میں قیمت بڑھی تو ریٹیلرز بھی پیچھے نہ رہے جنہوں نے بازاروں میں ایک کلو چینی چینی ایک سو پچاس روپے کلو کردی۔

رواں سال پاکستان میں چینی کی پیداوار گزشتہ سال سے تین فیصد زیادہ یعنی 70 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے۔

karachi

sugar price

wholesale market