Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گھڑی نہ دیکھیں، رات گئے آنکھ کھلنے پر دوبارہ سونے کا طریقہ

ادویات کے بجائے دلچسپ تھیراپیز کو معمول کا حصہ بنائیں
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 12:36pm
تصویر: اے زیڈ سینٹرل۔کام
تصویر: اے زیڈ سینٹرل۔کام

اکثریت آدھی رات کو آنکھ کھلنا خاصا پریشان کُن سمجھتی ہے اور دوبارہ سونے کی کوشش میں پورا وقت نکلنے پرافسردہ ہوجاتی ہے۔

اگر آپ بھی پورا دن کام کرتے ہیں اور آدھی رات میں آپ کی آنکھ کھل جاتی ہے تو آپ دوبارہ واپس سونے کے لیے یہ تدابیر اختیار کرسکتے ہیں۔

بستر سے باہر نکلیں

سوتے وقت آنکھ کھلنے پراگر آپ کو 20 منٹ یا اس کے اندر نیند نہ آئے تو آپ دوسرے کمرے میں جائیں، خاموش اور آرام دہ موسیقی سن لیں یا کسی پڑھی ہوئی چیز کو دوبارہ پڑھ لیں۔

اور اگر اس کے بعد نیند کی کیفیت طاری ہونے لگے تو فوراً بستر پر جاکر سوجائیں۔

گھڑی کو نہ دیکھیں

آنکھ کھلنے کے بعد نیند نہ آنے پر اگر آپ بار بار ٹائم چیک کرتے ہیں تو یہ صرف آپ کے اسٹریس(تناؤ) میں اضافہ کرتا ہے۔

زیادہ روشنی نہ ہو

زیادہ روشنی آپ کی توجہ حاصل کرلیتی ہے جس سے آپ کو سونے میں دقت ہوتی ہے، اس لیے کمرے میں سوتے وقت ہلکی روشنی رکھیں۔

گہری سانس کی مشق

اپنے آپ کو پُر سکون رکھنے کیلئے گہری سانس لیں، یہ مراقبہ کی ایک قسم ہے جو آپ کو پرسکون کرتی ہے اوراسٹریس سے دور رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

نیند کی ڈائری تیارکریں

دن کے وقت اپنی نیند کے پیٹرن اور دیگر عادات کا ریکارڈ رکھیں۔

مثال کے طور پر آپ لکھیں کہ آپ رات کے دوران کتنی بار جاگتے ہیں؟ آپ کی نیند میں کس چیز نے خلل ڈالا؟ اور آپ نے دن کے دوران کتنی کیفین پی ہے؟

اس سے آپ کو اپنی نیند کا وقت تعین کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنے ڈاکٹر سے بات کریں

اپنے ڈاکٹر کو بتائیں کہ آپ کو سونے میں دشواری ہے، ادویات کو معمول کا حصہ بنانے سے بہتر ہے کہ کسی قسم کی تھراپی کو اپنی روٹین میں شامل کریں۔

Mental health

lifestyle

healthy lifestyle

tips