Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خشک جلد کو گھرمیں موجود اشیاء سے نرم ملائم بنائیں

روزمرہ معمولات ، آب وہوا اورصابن چہرے کی جلد کو خشک کردیتے ہیں
شائع 04 اگست 2023 01:34pm
تصویر: گڈ ہاوس کیپنگ
تصویر: گڈ ہاوس کیپنگ

انسانی جلد قدرتی طور پر ’سیبم‘ کی وجہ سے موسچرائزڈ ہوتی ہےجو اسکن کو نقصان سے بچاتا ہے ، لیکن روزمرہ روٹین ، آب وہوا اور صابن میں موجود کیمیکل چہرے کی جلد کو خشک کردیتے ہیں۔

قدرتی جلد کی نمی کو بحال کرنے کے لیے خواتین اکثر مہنگے پالر جاتی ہیں لیکن اس مسئلے کا حل گھر میں موجود عام اشیاء کو استعمال میں لاکر بھی نکالا جاسکتا ہے۔

زیتون کا تیل

اگرآپ کوتیزی سے اضافی نمی کو کم کرنے کی ضرورت ہے تو کسی بھی موئسچرائزر کے متبادل کے طور پرایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

زیتون کے تیل میں وٹامن ای، اینٹی آکسائیڈنٹس، سکولین اور دیگر خصوصیات پائی جاتی ہیں جو خراب جلد کی مرمت کرتی ہیں۔

قدرتی ناریل کا تیل اور چینی

مردہ جلد کے خلیات کا علاج کرنے کے لئے ناریل کا تین بہترین انتخاب ہے پہلے چہرے کو چینی سے اسکرب کرنے کےلیے پہلے 1/2 کپ ناریل کے تیل کے ساتھ 1 کپ بھوری یا دانے دار چینی کو ملا کر چہرے پر آہستہ آہستہ جلد مپر 30 سیکنڈ تک مساج کریں پھر اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ ایک ہفتہ میں جلد میں واضع فرق آجائے گا۔

خشک جلد پرایلو ویرا لگائیں

ایلو ویرا کے لاتعداد فوائد ہیں اکثر دھوپ سے متاثرہ اسکن کےلیے بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر جلد پر خشک دھبے ہوں ہوں تو ایلو ویرا کا ماسک دن میں کسی بھی وقت لگایا جاسکتا ہے اس کے نتائج حیران کن ہیں ۔

برطانوی تحقیق کے مطابق، یہ اضافی خشکی سے متعلق سرخی اور جلن کو کم کرکے مددکرتا ہے، اور عمر بڑھنے کی علامات کے ساتھ ساتھ مہاسوں کے اضافے اور جلد کے زخموں کو بھی کم کرسکتا ہے.

Women

Beauty Tips

skin and beauty

skincare