Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت : 7 ماہ کی بچی موبائل چارجر سے کرنٹ لگنے کے باعث چل بسی

بچی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی،ذرائع
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 05:27pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بھارت میں 7 ماہ کی بچی موبائل چارجر کا تار چباتے ہوئے کرنٹ لگنے سے چل بسی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع اترا کنڑ کے ایک گاؤں میں ایک 7 ماہ کی بچی سانیدھی کلگٹکر نے ساکٹ پر لگے موبائل چارجر کا تار اپنے منہ میں لے لیا تھا۔

اس دوران ساکٹ کا بٹن آن تھا۔

اطلاعات کے مطابق بچی جیسے ہی تار چبانے لگی، اسے کرنٹ لگ گیا جس کے فوراً بعد والدین اسے اسپتال لے گئے تھے۔

لیکن ڈاکڑوں کے مطابق بچی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔ بچی اپنے والدین کی تیسری اولاد تھی۔

پولیس کی جانب سےافسوسناک واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

india

Child Died

current

mobile socket