ڈی آئی خان میں علی امین گنڈا پور گھر پر چھاپہ، غلیلوں، ڈنڈوں سمیت متعدد اشیا برآمد
پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف عوام کو اُکسانے اور نگران وزیراعلیٰ خٰبر پختونخوا اعظم خان کو دھمکی دینے میں ملوث پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف پولیس متحرک ہوگئی۔
پولیس نے علی امین ہاوس پر چھاپہ مارا تاہم علی امین گنڈا پور چھاپے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔
چھاپے کے دوران پولیس نے اُن کے گھر سے فلڈ ریلیف، کورونا ریلیف، غلیلوں اور ڈنڈوں کے تھیلے برآمد کرلیے۔
زرائع کے مطابق یہ وہ سامان ہے جو کہ حکومت پاکستان نے کورونا ریلیف اور فلڈ ریلیف سامان غریبوں کی امداد کے لیے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غلیلیں اور ڈنڈے ممکنہ طور پر علی امین گنڈاپور نے ریاست کے خلاف عام عوام کو لڑانے کے لیے استعمال کرنا تھے۔
اس ضمن میں سابق رکن صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ رات گئے نقاب پوش پولیس اہلکار گھر پر چھاپہ مار کر ہمارا ذاتی سامان اپنے ساتھ ٹرک میں ڈال کر لے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان ہم نے خود خریدا تھا، رسیدیں ہمارے پاس موجود ہیں، پولیس نے چادر اور چاردیواری کی پامالی کی ہے۔
Comments are closed on this story.