Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپے کے مقابلے ڈالر سستا، اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج، 100انڈیکس میں 25 پوائنٹس کمی
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 05:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 286.96 روپے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 292 روپے ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس میں 25 پوائنٹس کمی ہوئی ہے اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

PSX

ڈالر

dollar vs rupee

USD VS PKR

100 index