Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

دودھ کی فروخت میں 25 سے 30 فیصد تک کمی ہوئی ہے، ڈیری فارمرز
شائع 03 اگست 2023 09:33pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا کرنے کا امکان ہے۔

ڈیری فارمرز کا کہنا ہے مہنگائی کی وجہ سے دودھ کی فروخت میں 25 سے 30 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت نے دودھ کی بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔

ڈیری فارمرز کو قیمت بڑھانے کی بجائے پیداوار بڑھانی ہوگی اور کسانوں کو زندہ رہنے کے لئے کوالٹی اینیمل پر کام کرنا ہوگا۔

مزید کہا کہ اعلیٰ پیداوار کے حامل جانور رکھنے ہونگے، جبکہ صارف گائے کا دودھ استعمال کریں کیونکہ وہ سستا اور اعلیٰ کوالٹی کا ہے۔

ڈیری فارمرز نے کہا کہ بھینس کا دودھ کم قیمت میں ملنا ممکن نہیں ہوگا۔ بھینس اوراس کے نوزائیدہ بچوں کی بے تحاشہ سلاٹرنگ اور کم پیداوار کی وجہ سے بھینس کا دودھ رائل ملک میں شمار ہوگا۔

Milk Price